پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، کھڈ کوچہ میں ٹریفک حادثہ، ڈرائیور جاں بحق

پنجگور، کوئٹہ (نامہ نگار، این این آئی) پنجگور کے تسپ سائیڈ ے سر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سیڈے سر تسپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقے ابرار ولد اسماعیل زخمی ہوگیا وہ موٹر موٹر سائیکل پر گھر سے تسپ بازار جارہا تھا کہ بمقام سیڈے سر تسپ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں روکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا زخمی شخص ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کھڈ کوچہ کے قریب ٹرالر اور ایرانی تیل بردار پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کوکھڈ کوچہ کے علاقے میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹرالر اور تیل بردار پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں پک اپ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، مقامی انتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں