اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور بیٹے کے اغوا پر فورسز کا ساتھ دیں ، نور محمد دمڑ
کو ئٹہ( آئی این پی )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر اسسٹنٹ کمشنر اور انکے بحفاظت بازیابی کیلیے تمام وسائل کوبروئے کار لا رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے اغوا سے متعلق فوری اطلاع دینے والے کیلئے حکومت بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے پچاس لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کرتے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے جاری کردہ بیان اور آڈیو پیغام میں کیا صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے زیارت اور ہرنائی کے دونوں اضلاع کے عوام سے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی بازیابی میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اے سی زیارت کے اغوا سے متعلق فوری اطلاع دینے والے کیلئے پچاس لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کرتے ہیں۔صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ طلاع دہندہ کو وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے پچاس لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ زیارت اور ہرنائی کے عوام اپنے گھروں سے نکلے اور اپنے اپنے علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور انکے بیٹے کی بازیابی کیلیے سیکورٹی فورسز کا ساتھ دے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے اغوا کی مذمت کرتا ہوں اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو نامعلوم دہشت گردوں نے زیزری زیارت سے فیملی سمیت اغوا کیا گیا ہے بعد میں فیملی کو چھوڑ کر اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور انکے بیٹے کو نامعلوم مقام کی طرف لیکر فرار ہوگئے زیارت اور ہرنائی کے تمام عوام اپنے اپنے علاقوں میں نکلے اور ناکہ بندی کرکے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی بازیابی میں سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیکر اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی بازیابی میں ساتھ دے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت ہمارا مہمان ہے اس کی بازیابی حکومت کے ساتھ ساتھ زیارت اور ہرنائی کی ذمہ داری اور فرض بنتا ہے کہ اپنے مہمان کو باعزت طریقے سے بازیاب کرنے کیلیے تمام قبائل اپنا اثر سوخ کو استعمال کرکے زیارت اور ہرنائی جوکہ دشوار گزاری پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے اپنے علاقوں کی نگرانی کرے اور مشکوک افراد کو دیکھتے ہی پوری اطلاع انتظامیہ سیکورٹی فورسز یا برائے راست مجھے دے تاکہ اسسٹنٹ کمشنر اور انکے بیٹے کو باحفاظت دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کر اسکے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ زیارت ہرنائی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز زیارت و ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کررہے ہیں اور دشوار گزار علاقوں کی ناکہ بندی کی گء امید ہے کہ بہت جلد اسسٹنٹ کمشنر اور انکے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرنے میں سیکورٹی ادارے کامیاب ہونگے۔


