ماشکیل، ناقص مواصلاتی نظام سے شہر ی پریشان

ماشکیل::ماشکیل شہر اور گرد و نواح میں موبائل نیٹ ورک لوگوں کے لیے درد سر بن گئے ہیں شہر میں نیٹ ورک بار بار خراب ہونے کی باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے کاروباری حضرات تاجر برادری سرکاری ملازمین طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تھری جی سروس بھی نہ ہونے کے برابر ہے ماشکیل شہر اور گرد و نواح میں تھری سروس بہت کمزور ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے مہنگے پیکجز ضائع ہو رہے ہیں سیاسی و سماجی حلقوں نے متعلقہ ادارے اور حکام بالا سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،،،

اپنا تبصرہ بھیجیں