ہرنائی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق، ایک زخمی

ہرنائی (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے محلہ اخترآباد میں مکان کی چھت گرنے سے 2 نوجوان لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں محلہ اخترآباد میں مکان کی چھت گرنے سے 3 نوجوان لڑکیاں شدید زخمی ہوگئیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم زخمیوں میں سے 2 لڑکیاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی با زی ہار گئیں، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین گزشتہ رات محلہ اختر آباد میں گھر کی چھت گرنے سے فوت ہونے والے لواحقین کے گھر گئے۔ ان کے خاندان والوں سے مل کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لواحقین کے غم میں شریک ہو کر ہر ممکن مدد کا یقین دلایا اور فوری طور پر تمام ضروری اشیاءخیمہ، کولر، راشن، کمبل ودیگر ضروری اشیا انہیں فراہم کیں۔اس موقع پر ایس ایچ او صدر تھانہ ہرنائی عبدالمجید دشتی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں