سیستان میں ایرانی فورسز کی کارروائی کے دوران 7 جنگجو ہلاک ہوگئے، ایرانی میڈیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سیستان میں ایرانی فورسز کی کارروائی کے دوران سات جنگجو ہلاک۔ خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ہلاک کیے گئے جنگجوو¿ں کا تعلق انصار الفرقان گروپ سے تھا۔ جنہیں اتوار کے روز صبح سویرے کی گئی ایک کارروائی میں مارا گیا ہے۔ نائب گورنر علی ولائتی پور کا کہنا ہے کہ ان جنگجوو¿ں نے حساس مراکز ، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہواتھا۔
Load/Hide Comments


