سیستان بلوچستان کے علاقے ایران شہر میں مسلح حملے میں پانچ پولیس اہلکار قتل

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی پولیس کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران شہر میں ایک حملے میں پانچ پولیس اہلکار مارے گئے۔ بیان کے مطابق مسلح عسکریت پسندوں نے دامن پولیس اسٹیشن کے دو گشتی یونٹوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ خاش-ایران شہر ہائی وے پر سیکورٹی آپریشن کر رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افسران مقامی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں