جیونی، کار اور موٹر سائیکل میں تصاد م، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

جیونی (نمائندہ انتخاب) جیونی میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوکر تھانے پہنچ گیا، پولیس ذرائع کے مطابق کار سوار نے بیان دیا کہ موٹر سائیکل اچانک میرے سامنے آگئی میں بھاگا نہیں بلکہ تھانے پہنچا ہوں۔ کار ڈرائیور کی شناخت قربان مری کے نام سے ہوئی ہے جو تعلق کے لحاظ سے سندھ کا رہائشی ہے اور اس وقت تربت کے علاقے مری آباد میں مقیم ہے۔ حادثے کے دوران کار ڈرائیور کے ہاتھ پر بھی معمولی چوٹ آئی ہے، حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت حسان ولد الٰہی بخش کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والا سمیر ولد مجید بھی جیونی کا رہائشی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں