ہماری آوازوں کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا، گوادر سے چمن تک احتجاج کیا جائیگا، آل پارٹیز بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل، محمودخان اچکزئی اور دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ دھماکے ہمیں خاموش نہیں کراسکتے، ہمارے کسی کارکن کے ہاتھ میں بندوق تھی نہ کسی نے ریاست مخالف نعرہ لگایا، حملے سے صرف 15 منٹ قبل کارکن ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگا رہے تھے۔ شہداءنے بینک لوٹا، قتل کیا یا پھر حکومت گرائی تھی، ایک اشارے پر پورے تھانے جلا سکتے ہیں ۔ پتہ نہیں کیا سوچ کر حملہ کیا گیا، اگر ہمیں مارا گیا تو جاسوسی ادارے زمہ دار ہوں گے۔ 8 تاریخ کو گوادر سے چمن تک احتجاج ہوگا، روڈ بند ہوں گے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی، ریلوے اسٹیشن بند رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں