بختیار آباد، مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
کوئٹہ (آن لائن) بختیار آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ لیویز کے مطابق گزشتہ روز بختیار آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا لیویز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کردی جس کی شناخت علی بابا کے نام سے کی گئی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


