خیبر پختونخوا، مختلف کارروائیوں میں 31 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانوں کو تباہ کردیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 31 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبرکو سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کیں جن میں مجموعی طور پر 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دوسری کارروائی بنوں میں کی گئی جہاں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے، ان کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا۔
Load/Hide Comments


