خاران، برشونکی میں 2 افراد کو اغوا کرنے کے بعد گھر نذر آتش کردیا گیا

خاران (نامہ نگار) خاران میں نامعلوم مسلح افراد کا مفتی ممتاز ساسولی کے گھر پر حملہ۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد خاران کے علاقے برشونکی میں مفتی ممتاز ساسولی کے گھر میں گھس کر حملہ کرکے دو افراد کو اپنے ساتھ لے گئے اور گھر کو نذر آتش کردیا، تاہم اب تک معلوم نہ ہوسکا کہ نامعلوم مسلح افراد مفتی ممتاز ساسولی کو بھی اغواءکرکے لے گئے یا وہ سلامت ہیں، اب تک ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ فیملی کی جانب سے واقعہ اور مفتی ممتاز ساسولی سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں