بلیدہ کا رہائشی فتح معیار تین سال بعد بازیاب، اہلخانہ کا اظہار مسرت

تربت (نمائندہ انتخاب) بلیدہ کے رہائشی نوجوان فتح معیار جو 14 جون 2023 کو لاپتہ ہوا تھا، طویل جدوجہد اور والد کی مسلسل کوششوں کے بعد آج بازیاب ہوگیا۔ فتح معیار کے والد نے اپنے بیٹے کی بحفاظت واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھی اسی طرح کوششیں کی جائیں تاکہ تمام خاندان اپنے پیاروں سے مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں