جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک ہوگیا، سیکورٹی ذرائع
کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گل رحمان عرف استاد مرید جو جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے افغانستان میں ہلاک ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گل رحمان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ گل رحمان فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔
Load/Hide Comments


