بلیدہ کے علاقے سے دو افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
تربت (بیورو رپورٹ) بلیدہ کے علاقے سے دو مسخ شدہ لاشیں برآمد۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے سے دومسخ شدہ لاشیں ملی ہیں، لاشوں کی حالت انتہائی خراب تھی جو شناخت کے قابل نہ تھیں۔ تاہم لاشوں کی شناخت ان کی جیبوں سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ سے ہوئی، مسخ شدہ لاشیں معراج ولد شیر محمد سکنہ گلی بلیدہ، جبکہ دوسرے کی شناخت طلال احمد ولد عبدالرشید کے نام سے کی گئی، تاہم ان کے قتل کے و جو ہات معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ انتظامیہ مزید اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


