کراچی ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری

ویب ڈیسک : کراچی ایئرپورٹ سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے ایف آئی اے کونئی ہدایات جاری کردی گئیں۔ذرائع کےمطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرزنے کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرسکیورٹی پرماموراداروں کوچینی شہریوں کے تحفظ کےلیے نئی ہدایات جاری کردیں۔جاری مراسلے میں ایس پی یوسمیت دیگرمتعلقہ سیکیورٹی اہلکاروں کوایف ائی اے کاونٹرزکےقریب رہنےکی ہدایت کی گئی ہے، نئے احکامات کے تحت سیکیورٹی اہلکارامیگریشن کلیئرنس کے فوری بعد شہریوں کوسیکیورٹی فراہم کریں گے۔اس سے قبل متعلقہ سیکیورٹی اہلکار چینی شہریوں کو ایئرپورٹ ٹرمینل کے گیٹ سے سیکیورٹی فراہم کرتے تھے، ایف ائی اے ہیڈ کوارٹرز کی جاری ہدایات کا اطلاق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پرہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں