بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ، مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہو گا، بلاول بھٹو
کراچی (انتخاب نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہو گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ ہیں، دہشت گردی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا حل سیاسی ہے، سیاسی اتفاق رائے سے ایسے فیصلے لینے پڑیں گے کہ عوام کا فائدہ ہو، ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو دکھانا ہوگا کہ صوبے کے اسٹیک ہولڈرز وہ خود ہیں۔
Load/Hide Comments


