تربت، بلیدہ میں فائرنگ، ایک شخص قتل
تربت (نامہ نگار) ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق یوسف ولد عبدین سکنہ ریکو کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔
Load/Hide Comments


