ڈیرہ بگٹی، دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل، ایک زخمی ہوگیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنجو صعفاری میں دو گروپ کے درمیان شدید فائرنگ دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد قتل جبکہ فائرنگ سے ایک قبائلی شخصیت کا بیٹا بھی زخمی ہوا۔ لیویز فورس کے مطابق ضلع ذیرہ بگٹی کے علاقے سوءلنجو صعفاری میں چاکرانی بگٹی اور دیگر گروپ کے درمیان جاری فائرنگ کے نتیجے میں واشو ہواتکانی اپنے بھائی سمیت قتل جبکہ فائرنگ سے چاکرانی بگٹی بھی ہلاک ہوا، فائرنگ سے وڈیرہ درانی چاکرانی کا بھتیجا حامد چاکرانی بگٹی شدید زخمی ہوگیا جن کو فوری طورپر پر انڈس ہسپتال سوئی منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں