مکران کوسٹل ہائی وے پر ہندو یاتریوں کی کوچ حادثے کا شکار، 15 سے زائد یاتری زخمی
اوتھل (نمائندہ انتخاب)مکران کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب کراچی سے نانی مندر (ہنگلاج) جانے والی ہندو یاتریوں کی کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتجے میں 15 سے زائد ہندو یاتری زخمی،ہندو یاتریوں کا تعلق کراچی اور اندرون سندھ سے بتایا جاتا ہے. تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مکران کوسٹل ہائی وے پر سب تحصیل لیاری کے علاقے میں خونی شاہراہ مکران کوسٹل ہائی وے پر لیاری کے قریب کراچی سے نانی مندر(ہنگلاج)جانے والی ہندو یاتریوں کی کوچ تیز رفتاری کی سبب الٹ گئی ریسکو ذرائع کے مطابق حادثے میں تقریبا 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم ایمبولینس کے ساتھ پہنچ گئی اور حادثے کے زخمیوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا حادثے کا شکار ہونے والی کوچ میں سوار مسافر ہندو برادری کی معروف عبادت گاہ ہنگلاج نانی مندر جارہے تھے زخمیوں کا تعلق سندھ اور کراچی سے بتایا جارہا ہے۔


