صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے، شہباز شریف
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ صدر ٹرمپ اس نہایت اہم اور فوری معاہدے کو حقیقت بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے کہا مزید کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور اس جنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے اہم کردار کی تعریف کرتا ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ دو ریاستی حل کا نفاذ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔


