خضدار، نور گامہ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، خواتین کے بھیس میں ملبوس دہشتگرد گرفتار ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر)فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا دہشتگرد خواتین کا روپ دھار کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دہشتگردوں نے مقامی آبادی میں چھپنے اور خواتین و بچوں کو ڈھال بنانے کی کوشش کی۔
Load/Hide Comments


