اوتھل میں کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم، خاتون اور بچی سمیت 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی ہوگئے

حب (نمائندہ انتخاب) اوتھل کے قریب شاہراہ N25 زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 16 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، ایدھی اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی اورشدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا، مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں