آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر ایچ ای سی کو جوابدہ بنایا جائے، اسکالرز کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین سے مطالبہ

کوئٹہ: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسکالرز نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج پر ایچ ای سی کو جوابدہ بنایا جائے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے 2009 کو آغا ز حقوق بلوچستان پیکج کا آغا ز کیاتھا جس کا مقصد بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کرنا تھا پیکج کے تحت وفاق نے ہائر ایجوکیشن کے لئے بلوچستان کے لوکلرز ررکھنے والے کو 6سو ماسٹر زاور پی ایچ ڈی اسکالر شپ دینے تھے جس میں  2سو کو باہرممالک بھی بھیجنا تھالیکن اس میں بدعنوانی کے بہت سے واقعا ت سامنے آچکے ہیں جس کیخلاف اسکالرز نے بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس بھی دائر کیا ہے ۔ اسکالز کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی عدالت کو جواب دینے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور جواب میں تاخیر دارصل ان کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔ ایچ ای سی سے مختلف اداروں سے وابستہ صحافیوں نے رابطہ کیا اورآغاز حقوق بلوچستان سے متعلق اسکالر شپ کا ڈیٹا طلب کیا ہےجوایچ ای سی نے فراہم نہیں کیے ۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسکالرز نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اصغر ترین سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ اسکالر شپ کے حوالے سے ایچ ای سی کو جوابدہ بنایا جائے اور بلوچستان کے طلبا حق ان کو دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں