کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، الیکشن کمیشن نے جامع انتظامات کا آغاز کردیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز) عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے جامع انتظامات کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے متوقع امیدواروں ، ووٹروں اور عوام سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج انتخابی فہرستوں اور متعلقہ وارڈ میں چیک کرلیں۔ انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج ودرستگی کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سے رجوع کریں۔ یاد رہے انتخابی فہرستوں کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کا پروگرام جاری کرنے جارہا ہے۔ جس کے نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد زیر دفعہ 39 الیکشنز ایکٹ 2017 ہر قسم کے ووٹوں کا اندراج، ٹرانسفر، اخراج ودرستگی نہیں ہوسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں