بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ، پاکستان فوج کی موثر جوابی کارروائی ، سرکاری ٹی وی
پی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ متعدد افغان پوسٹوں اور دہشتگرد تنظیموں کو کافی نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج مبینہ طور پر توپ خانے، ٹینکوں اور ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔
پی ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اس کے علاوہ داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے مزید رپورٹ کیا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے مؤثر اور شدید جوابی کارروائی کے دوران متعدد افغان فوجی ہلاک اور خارجی تشکیلیں تتر بتر ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک-افغان سرحد پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال جبکہ بلوچستان کے علاقے بارام چاہ پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا مقصد خوارج کی گروپوں کو سرحد پار کروانا بھی تھا، افغان فورسز کے اس اقدام پر پاک فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا۔


