چمن میں ضلعی انتظامیہ اور طبی عملہ ہائی الرٹ، افغان مہاجرین محفوظ مقام پر منتقل، سرحد سے متصل علاقے خالی کرنے کا حکم

چمن (صباح نیوز) پاک افغان سرحد چمن میں حالات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور طبی عملہ ہائی الرٹ پر ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اویس اور ڈی ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی کے ہمراہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ اور ستیاب طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے اس موقع پر ہدایت دی کہ ایمرجنسی وارڈ میں تمام طبی سہولیات کو فعال کر دیا گیا ہے، علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ فوری طبی امداد دینے کے لیے ایمبولینس سروس ہائی الرٹ پر ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے سے افغان مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں چمن میں پاکستانی سرحد کے اندر ایک کلومیٹر تک کی آبادی کو حکام کی جانب سے گھروں کو خالی کرانے کا حکم دیدیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں