سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پشاور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سہیل آفریدی نے بطور 30 ویں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاﺅس میں منعقد ہوئی، جس میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جو مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔ خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حلف لیا۔
Load/Hide Comments


