ملاکنڈ، سوات موٹر وے پر ٹرک الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے

پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کا قبائلی ضلع ملاکنڈ میں سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 شفیقہ گ±ل کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل رسپانس ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جائے وقوع پر موٹروے پولیس اور عملہ بھی موجود تھا، جنہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران موٹروے پولیس اور عملے نے بعض زخمیوں اور لاشوں کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے باقی متاثرہ افراد کو بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا۔ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، ان میں سے 4 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سوات ریفر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں