دہانہ سر پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ ٹریفک کیلئے بند، عوام متبادل راستہ اختیار کریں، ضلعی انتظامیہ شیرانی
شیرانی (آن لائن) ضلعی انتظامیہ شیرانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح دہانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث سڑک ہر قسم کی آمدورفت کے لئے مکمل بند ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ شیرانی کی جانب سے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور سڑک کو جلد از جلد کلیئر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


