اپوزیشن اتحاد نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، پیپلزپارٹی کی حمایت
ویب ڈیسک : قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے یہ درخواست سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے دفتر میں جمع کروائی گئی، جسے چیف وہِپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماو¿ں نے پیش کیا۔ذرائع کے مطابق درخواست پر اپوزیشن کے 74 اراکینِ اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، جنہوں نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ تاہم، پی ٹی آئی کے تین اراکین بیرونِ ملک ہونے کے باعث درخواست پر دستخط نہیں کر سکے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی۔ناصر حسین شاہ نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل افریدی کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اکثریت جسے بھی اپنا لیڈر نامزد کرے، اسے قائد حزب اختلاف بنا دینا چاہیے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل افریدی کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات بھی کروائی جانی چاہیے۔


