اسلام آباد، کابل، پشاور، دیر بالا، ملاکنڈ اورمختلف علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پشاور، دیر بالا، ملاکنڈ اور نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 21 اکتوبر 2025 کو رات 11 بج کر 15 منٹ پر ہندوکش ریجن، افغانستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو بھی اسلام آباد، سوات اور اطراف میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق محسوس زلزلہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال اور گردو نواح میں محسوس کیا گیا۔مزید بتایا کہ زلزلہ 17 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 15 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن اور گہرائی 120 کلومیٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں