ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا
پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول دھماکے سے تباہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے ضلع ٹانک کے علاقے گرہ بڈھا میں واقعہ گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا کرکے تباہ کردیا۔ ڈی پی او ٹانک شبیر حسین شاہ نے بتایاکہ دھماکے سے گرلز پرائمری اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


