وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدے کی تصدیق یا تردید سے گریز
کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بلوچستا ن میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ معاہدے کی تصدیق یا تردید سے گریز ۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ چند روز سے بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان ڈھائی، ڈھائی سالہ پاور شیئرنگ معاہدے کی باتیں چل رہی ہیں کیا وہ اس پر کچھ کہیں گے ۔جس پر وزیر اعلیٰ کوئی بھی جواب دیئے بغیر اسمبلی میں چلے گئے
Load/Hide Comments


