تربت سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی سرفراز شاہ کوئٹہ میں درج مقدمے سے بری
کوئٹہ(ویب ڈیسک )نوجوان صحافی سرفراز شاہ کی آج عدالت میں پیشی ہوئی، بنچ نمبر 12 میں ایڈووکیٹ منّان صمد اور یحییٰ شکیل نے اپنے دلائل پیش کیے۔ دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ سیف اللہ نے سرفراز شاہ کو بلوچستان ریسٹرکشن آف رینٹڈ بلڈنگ ایکٹ 2015 کی دفعہ 3 اور 10 کے تحت درج کیس سے باعزت بری کر دیا۔
Load/Hide Comments


