پاکستان کا بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 2 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود دو روز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی۔ لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے بھارت سے ملنے والے مختلف فضائی روٹس کے درمیان فضائی حدود بند رہے گی۔کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کردی گئی ۔دو روز کے دوران تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی ۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کردیا۔ہوابازی ذرائع کے مطابق فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


