گوادر یونیورسٹی میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیتی کورسز کے آغاز پر مشاورت

پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ (PCT&VI)، یونیورسٹی آف گوادر میں ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت یونیورسٹی آف گوادر کے پرو وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد نے کی۔ اجلاس میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (CATI) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ) انجینئر سمیر سعید، ڈائریکٹر انجینئر حارث ذکرالرحمٰن، جوائنٹ ڈائریکٹر و ڈپٹی چیف اسکول آف ایئر نیویگیشن سروسز (ATSEP بلاک) لیفٹیننٹ کرنل محمد حماد، اور گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (GIT) کے چیف انسٹرکٹر نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (CATI) کے تحت یونیورسٹی آف گوادر اور گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (GIT) کے اشتراک سے تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیتی کورسز کے آغاز پر مشاورت کرنا تھا۔ شرکاءنے نصاب کی تیاری، فیکلٹی کی شمولیت، انفرا اسٹرکچر کی تیاری اور وسائل کی شراکت جیسے اہم نکات پر تفصیلی غور کیا تاکہ ان خصوصی پروگراموں کا کامیاب آغاز یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس کے بعد وفد نے PCT&VI کے مختلف کلاسز اور شعبہ جات کا دورہ کیا تاکہ دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے اور اداروں کے درمیان مزید تعلیمی و تکنیکی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں