پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کردیا گیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومت پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک کے اقدام کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ہوائی اڈوں پر موجود تمام تجارتی مراکز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ یہ اقدام مسافروں کے لیے سہولت، شفاف لین دین، اور جدید مالی نظام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ترجمان کے مطابق مسافر نئے نظام کو اپنانے کے ساتھ ساتھ نقد ادائیگی بھی کرسکیں گے تاہم ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


