ڈیرہ مراد جمالی، پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 2 اہلکاروں سمیت 13 افرادزخمی
ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت13افرادزخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی غلام سرور بھیو نے بتایا کہ بدھ کو ڈیرہ مراد جمالی میں شاہ پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس کی موبائل پر دستی سے حملہ کیا بم پھٹنے سے پولیس اہلکاروں ،خواتین اوربچوں سمیت13افراد پولیس اہلکار شمس دین ، عبدالرشید جونیجو،گل بابو ،ماحد ، سید خان نظیر سولنگی ،احمد، برکت ابڑو،محمدنواز بھنگر، محمداسحاق مینگل اور امام بخش زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


