بلوچستان میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کی شفافیت پر سنگین سوالات، طلباء کا احتجاج، عدالت سے رجوع کرنے کا انتباہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کے متاثرین طلباءنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ کے عمل اور نتائج پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ طلباءنے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے بک لیٹ (Question Booklets) فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں، جبکہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ طلباءکا الزام ہے کہ پرنسپل بولان میڈیکل کالج اس سلسلے میں بک لیٹ فراہم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، انہوں نے احتجاج کرنے کے بجائے پرنسپل کو باقاعدہ ای میلز بھیجے مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ طلباءنے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں بک لیٹ فراہم نہیں کیے گئے تو وہ اپنے حق کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔ طلباءنے ٹیسٹ میں درپیش دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کی ٹیسٹ 26 اکتوبر کو تاخیر سے شروع کیا گیا۔فزکس اور کیمسٹری کے بہت سے سوالات آو¿ٹ آف کورس تھے۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا کل نمبر 180 تھا، لیکن جاری کیے گئے رزلٹ میں کل نمبر 200 ظاہر کیا گیا ہے، جس سے نتائج کی شفافیت پر مزید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔


