نیلسن منڈیلا کے قبیلے کا بادشاہ کلہاڑی سے اہل خانہ پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار

جنوبی افریقا کے ایک روایتی قبیلے ابا تھیمبو کے بادشاہ بائیلیخایا ڈالنڈئیبو کو اپنے محل میں اہل خانہ پر کلہاڑی سے حملہ آرو ہونے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی پولیس نے ابا تھیمبو قبیلے کے بادشاہ بائیلیخایا ڈالنڈئیبو کو املاک کو نقصان پہنچانے، اہل خانہ کو دھمکانے اور حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابا تھیمبو کے بادشاہ نے اپنے بیٹے اور موجودہ عبوری بادشاہ کے حجرے میں داخل ہوکر کلہاڑی سے حملہ کیا، حملے میں ان کا ایک اور بیٹا اور قبیلے کی ملکہ سمیت شاہی خاندان کے کئی افراد زخمی ہوئے جب کہ عبوری بادشاہ نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔بادشاہ بائیلیخایا ڈالنڈئیبو اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں وہ اغوا اور جلاو ¿ گھیراو ¿ کے الزامات میں 2015 سے جیل قید میں تھے۔ انہیں 12 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم حال ہی میں وہ پیرول پر رہا ہو کر محل آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں