مکران کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، سرکاری افسران یرغمال، اہلکاروں سے اسلحہ ضبط ، باوزر گاڑی نذر آتش

گوادر (ویب ڈیسک) مکران کوسٹل ہائی وے کے علاقے شتنگی، پسنی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک ناکہ بندی قائم کر کے ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تقریباً دس تھی، جو جدید اسلحے سے لیس تھے انہوں نے راستے سے گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم گچکی اور تحصیلدار پسنی کی سرکاری گاڑی کو روک کر دونوں افسران کو کچھ دیر کے لیے یرغمال بنایا، تاہم بعد ازاں انہیں محفوظ طور پر رہا کر دیا گیا حملہ آوروں نے سرکاری محافظوں سے اسلحہ بھی چھین لیا۔ مزید اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گوادر سے کراچی جانے والی ایک باوزر گاڑی کو بھی روک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں