حیات بلوچ کا قتل ،ملک گیر احتجاج کی حمایت کرتے ہیں،بلوچ ایجوکیشنل کونسل کراچی

کراچی:بلوچ ایجوکیشنل کونسل کراچی, معصوم شہید حیات بلوچ کے,بہیمانہ,سفاکانہ,قتل کےخلاف 22 اگست کو BSEO ,(بلوچ اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل آرگنائیزیشن) کی دی جانی والی کال پر ہونے والے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی مکمل حمایت کرتی ہے ان مظاہروں میں شمیولیت و تعاون کی مکمل یقین دہانی کراتی ہے

اور ساتھ ساتھ ملک کے تمام مکاتبِ فکر کے تعلیم دوست لوگوں سے یہ گزارش کرتی ہے کہ وہ بھی جامعہ کراچی کے شہید طالبِ علم حیات جان کو انصاف دلانے, اور سفاک درندہ صفت ملوث عناصرکو عبرت ناک سزا دلانے کیلئے یکجہتی کا
مظاہرہ کریں.

بلوچ ایجوکیشنل کونسل کراچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادی کے موقع پرشہید حیات جان کو انکے غریب والدین کے سامنے اسکے ہاتھ پاؤں باندھ کر 8 گولیاں مار کر ایک ظلمِ عظیم کی داستان رقم کردی, اسکے طاقت ور قلم کو درندوں نےاپنی گولیوں کی طاقت سے لت پت کردیا,جو ایک ناقابلِ معافی جرم ہے

لہذا اس جرم اور اس ظلم کے خلاف بلوچ ایجوکیشنل کونسل کراچی ,ملک کے تمام طلبہ تنظیم سمیت ہر سینے میں دل رکھنے والے جان سے اپیل کرتی ہے کہ 22 اگست بروز ہفتہ کو اپنے اپنے علاقوں میں ظلم مٹانے کیلئے, شہید حیات بلوچ کو انصاف دلانے کیلئے بھر پور مظاہرہ کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں