پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں، وزیر دفاع
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہاہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام اج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ اصف نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار سچائی کا ثبوت نہیں ہے، طالبان سے متعلق ہم خود کو بے وقوف نہ بنائیں کہ وہ امن چاہتے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات میں افغان مداخلت کے ثبوت ثالثوں کے سامنے رکھے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں جارحیت کررہا ہے، ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے، بھرپور جواب دیں گے۔
Load/Hide Comments


