نوشکی، حیات بلوچ اورسمیع مینگل کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لیے کینڈل واک کا انعقاد
نوشکی (نامہ نگار)برمش یکجہتی کمیٹی کی جانب سے حیات بلوچ اور سمیع مینگل کو انصاف کی فراہمی کے لئے آزات جمالدینی چوک نوشکی سے کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں اسٹوڈنس اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے حیات بلوچ سمیع مینگل کے پوسٹر اور موم بتیاں ہاتھوں میں لیکر آزات جمالدینی چوک سے لیویز تھانہ تک واک کیا جبکہ میونسپل کمیٹی آفس کے احاطے میں شہدا حیات بلوچ اور سمیع مینگل کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور انکی درجات کے بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اسموقع پر مظاہرین نے کہا کہ حیات بلوچ و سمیع مینگل قتل کے واقعات نے بلوچستان کے نوجوانوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے حیات بلوچ کو ایف سی اہلکار جبکہ سمیع مینگل کو پولیس اہلکار نے قتل کرکے عوام کے سامنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور اعتماد کو مشکوک کردیا ہے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو تختہ دار پر لٹکا کر متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے.


