پاکستان افغانستان کےساتھ دہشت گردی کے سائے میں مذاکرات آگے نہیں بڑھا سکتا، محسن نقوی کا امریکی سفیر سے گفتگو
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کو اسلام آباد میں قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر سے ملاقات میں افغانستان کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ پاکستان ’دہشت گردی کے سائے میں مذاکرات آگے نہیں بڑھا سکتا۔‘انہوں نے یہ بات قائم مقام امریکی سفیر کو 11 نومبر کو دارالحکومت کی ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے اور انسدادِ دہشت گردی کی جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ کے دوران کہی۔قائم مقام امریکی سفیر نے اسلام آباد حملے کی مذمت کرتے ہوئے جان سے جانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Load/Hide Comments


