کراچی میں ستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجی ریلی کے دوران وکلاء اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ اسد رضا نے نجی ٹی وی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے باہر پولیس افسر کے ساتھ نامناسب رویہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو لکھا جائے گا، قانونی طور پر بارز کو بھی اس حوالے سے لکھا جائے گا۔ ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کے حوالے سے تمام پہلوﺅں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاءکنونشن تنازع کا شکار ہوگیا ہے۔ کراچی بار اور سندھ ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹریز نے 27ویں ترمیم کے خلاف وکلاءکنونشن ہر صورت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مرزا سرفراز کی جانب سے 22 نومبر کو بلایا گیا وکلاءکنونشن ہائی کورٹ بار کے صدر سرفراز میتلو اور منیجنگ کمیٹی کے ممبران نے یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا کہ اعزازی سیکرٹری کو وکلاءکنونشن بلانے کا اختیار نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں