میر شکیل الرحمان کی اہلیہ نے خاوند کی گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور: جنگ اور جیونیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی اہلیہ نے خاوند کی گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی اہلیہ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی جس پر عدالت عالیہ کا دو رکنی بینچ آج ہی سماعت کرے گامیر شکیل الرحمان کی اہلیہ شاہینہ شکیل نے بیرسٹر اعتزاز احسن کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، احتساب عدالت کے جج اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرتے ہوئے 2019ء کی بزنس مین پالیسی کی خلاف ورزی کی اور ڈی جی نیب نے گرفتاری سیقبل چیئرمین نیب سے قانونی رائے نہیں لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں