کوہلو محکمہ صحت کی نااہلی، سرکاری ادویات مریضوں کو دینے کے بجائے کچرے میں پھینک دی گئیں
کوہلو (نامہ نگار) ضلع کوہلو میں محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی نااہلی، ادویات مریضوں کو دینے کے بجائے پھینک کر ضائع کر رہے ہیں۔ کوہلو کے علاقے بوھڑی میں درجنوں سرکاری ادویات کچرے کے ڈھیر سے ملی ہیں، جس کی ایکسپائری ڈیٹ 10 دسمبر 2026ءہے جو ظاہری طور پر محکمہ پی پی ایچ آئی کی ادویات لگتی ہیں۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلع کوہلو میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے مریض پینا ڈول گولی کے لئے سرکاری ہسپتال کی چکر کاٹ کر دربدر ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف سرکاری ادوایات اس طرح زمین اور کچروں کے ڈھیر پر پڑے ہیں، جو علاقے میں صحت کی سہولیات اور پورے محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ صحت بخت محمد کاکڑ، ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دمڑ و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے بوھڑی کے مقام پر ملنے والی ادوایات کی تحقیقات کرکے ذمے داران کیخلاف کارروائی عمل لائی جائے۔


