سوراب، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی
سوراب (ویب ڈیسک) سوراب کوئٹہ کراچی شاہراہ تاریکی کے مقام پر تیز رفتار ٹو ڈی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی بری طرح زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تیز رفتار ٹو ڈی گاڑی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت محمد حنیف ولد محمد بخش قوم میروانی سکنہ سرخ سوراب اور ان کی اہلیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال سوراب منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


