بلوچستان : کورونا کے49نئے کیسز 2مریض انتقال کرگئے

کوئٹہ:بلوچستان کے 9 اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے49نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا کا شکار سولہ مریض صحت یاب ہوگئے ،صوبے میں اس وقت کورونا کے صرف 991مریض زیر علاج ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا میں مبتلا 2مریض انتقال کرگئے ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 668افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اس دوران صوبے کے9 اضلاع میں 49مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد12473 ہوگئی ہے،،49مریضوں میں سے 28کا تعلق کوئٹہ اور دس کا تعلق گوادر سے ہے رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 16مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد11 ہزار310ہوگئی ہیصوبے میں کورونا ریکور کرنے والوں کی شرح 91فیصد ہے جبکہ 991 مریض زیر علاج ہیں، ان کی شرح صرف اٹھ فیصد ہے ،چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا میں مبتلا دو افراد جان بحق ہوگئے ،،بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 141ہوگئی ،صوبے میں اموات کی شرح ایک فیصد ہے جبکہ 80افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں